امن و امان کیلئے انجمن تاجران کا کردار اہم : مظہر فاروق

 امن و امان کیلئے انجمن تاجران کا کردار اہم : مظہر فاروق

بھیرہ(نامہ نگار)شہری معاملات کی بہتری اور امن و امان کے قیام میں انجمن تاجران کا کردار نہایت اہم ہے انتظامیہ شہر کی سیکورٹی اور ۔

جرائم پیشہ عناصر کو قانونی گرفت میں لانے کیلئے انجمن تاجران سے مل کر اقدامات کریگی یہ بات سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد مظہر فاروق نے مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سابق وائس چیئرمین بلدیہ اور انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ ممتاز حیدر انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد میں شیخ خالد محمود زرگر حافظ عبدالرشید انصاری محمد یونس انصاری اور محمد مشتاق شامل تھے وفد نے ڈی ایس پی سے شہر کی سکیورٹی اور دکانداروں کے تحفظات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ڈی ایس پی محمد مظہر فاروق نے کہا کہ وارداتوں پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ مرکزی انجمن تاجران سے مل کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے گی تاکہ کوئی بھی ہوئی واردات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو اور پولیس کو مجرم تک پہنچنے میں آسانی ہو انہوں نے بتایا کہ طلباء اور طالبات کے سکولوں میں چھٹی کے اوقات اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی مشاورت سے تبدیل کیے جائیں گے تاکہ چھٹی کے اوقات میں طالبات پر سکون طریقہ سے گھروں کو جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں