ہر پلیٹ فارم پر لادینی قوتوں کا مقابلہ کیا جائیگا،حافظ عبدالکریم

ہر پلیٹ فارم پر لادینی قوتوں کا مقابلہ کیا جائیگا،حافظ عبدالکریم

سلانوالی(نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور۔

 تحفظ ناموس صحابہ اور اہل بیت کی حفاظت کے لیے جان لڑا دیں گے ، دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر لادینی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا،سلانوالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے قادیانیوں مبارک ثانی کیس میں دیے گئے فیصلے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ،مولانا تقی عثمانی ،مولانا مفتی منیب الرحمن اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکا برین نے مبارک ثانی فیصلہ ناکام بنا کر ایک تاریخ رقم کی، اس سوال پر کہ سینیٹ میں تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت بل پیش پاس ہونے میں تاخیر کیوں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں آج کل بڑی ہنگامہ خیز کاروائیاں جاری ہیں جیسے ہی ٹھہراؤ آئے گا‘ اس بل کی منظوری بھی عمل میں آجائے گی، فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ظلم خواہ جتنا بھی بڑھ جائے جیت ہمیشہ مظلوم کی ہوتی ہے کیونکہ وہ حق پر ہوتا ہے اور اﷲ تعالی حق والوں کے ساتھ ہیں، غزہ کے مسلمان آزمائش میں ہیں انہیں بہت جلد اﷲ تعالی کی نصرت حاصل ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں