اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع
میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع میانوالی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی کاوشوں پر بے گھر افراد کے لئے بنائی گئی نئی سکیم۔۔۔
اپنی چھت اپنا گھر ، بلا سود قرضے 15 لاکھ ادائیگی کے کام کا آغاز ہو گیا ہے 18 اہل افراد کو بلاسود قرضے کی رقم کی فراہمی کر دی گئی ہے ،ابتدائی طور پر میانوالی ، کندیاں ، پپلاں ، واں بھچراں ، ہرنولی ، پائی خیل ، کالاباغ اور عیسء خیل کے اہل 18 افراد کو کلیئر کر کے مکان کی تعمیر کے کام کے لئے ساڑھے 7 لاکھ کی پہلی قسط کی رقوم بینک کے ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروا دی گئی ہیں جبکہ دوسری قسط آدھا کام مکمل ہونے پہ فراہم کی جائے گی کندیاں سے دو شہریوں اور ہر علاقے سے بھی دو دو افراد کو بھی اہل ہونے پر فی الحال رقوم پنجاب بینک سے ٹرانسفر کی گئی ہے سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کر کے جلد اہل افراد کی لسٹ جاری کی جائے گی جس کے لیئے سی ایم پنجاب نے کہا ہے کہ آپ لوگ ضرور قسمت آزمائیں اور اہل ہو کر اپنا گھر بنائیں۔