واٹر سپلائی پراجیکٹ میں گندگی کے ڈھیر ، جنگلے چوری : تالابوں کنارے جھاڑیاں جنگل کا منظر

واٹر سپلائی پراجیکٹ میں گندگی کے ڈھیر ، جنگلے چوری : تالابوں کنارے جھاڑیاں جنگل کا منظر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کا مرکزی اور ایک صدی پرانا واٹر سپلائی پراجیکٹ گندگی کا ڈھیر اور آوارہ کتوں کے ساتھ زہریلے سانپوں کا مسکن بن گیا۔۔۔

 پانی کے تالابوں کے اطراف موجود اراضی پر کروڑوں روپے کی مالیت سے شروع ہونے والے واکنگ ٹریک اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات بھی مکمل نہ ہوسکے ، سابق کمشنر نے واٹر سپلائی میں شہریوں کی تفریح کیلئے پارک کی شکل دے کر واکنگ ٹریک کا منصوبہ شروع کیا تھا جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جو مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور تالاب کے اطراف میں لگائے گئے جنگلوں کو بھی کئی جگہ سے چوری کر لیا گیا، جبکہ تالابوں کی سائیڈوں پر اگی جھاڑیاں گھنے جنگل کا خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں، تالابوں میں جمع پانی جو شہر بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے گندگی کے ڈھیروں سے اٹا ہوا ہے ، جس کے باعث پانی بھی تعفن زدہ سپلائی کیا جار ہا ہے ، شہریوں کاکہنا ہے کہ مین واٹر سپلائی میں صفائی کے نظام کوبہتر بنایا جائے اور کروڑوں روپے مالیت سے شروع کیے گئے منصوبہ کو فی الفور مکمل کر کے شہریوں کو تفریح کے مواقع دیئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں