موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
کندیاں(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشے کے تصادم میں ،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی اسپتال منتقل۔
تفصیلات کے مطابق کندیاں چشمہ روڈ پر رانا پیٹرولیم کے قریب تیز رفتار چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 17 سالہ علیان شاہ جاں بحق جبکہ اسکا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسکو فوری طور پر اسپتال داخل کرا دیا گیا پولیس تھانہ کندیاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔