دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار ،سموگ میں اضافہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار ،سموگ میں اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار ہو گئی ،ضلع بھر میں سموگ کی صورت حال تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

 شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں نا لانے کی وجہ سے شہر میں فضاء آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے شہری آنکھوں کی سوزش، پھپھڑوں، سانس اور گلے کے مختلف امراض کا شکار ہو کر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورحادثات کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی نا ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ٹریفک پولیس کی کمزور گرفت کے سبب دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی جب کہ 15سال سے کم عمر گاڑیاں چلانے بچے حادثات کا باعث بن رہے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں میں سخت تشویش پاء جاتی ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او میانوالی سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور نوعمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں