چارہ کاٹنے والی مشین میں آ کر دیہاتی کا ہاتھ کٹ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چارہ کاٹنے والی مشین کی زد میں آ کر دیہاتی کا ہاتھ کٹ گیا، بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 92 شمالی میں 50 سالہ بہک میکن کا رہائشی شوکت حیات زمیندار کے ہاں چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین میں آ گیا۔
، جس کی وجہ سے بائیاں ہاتھ کٹ گیا، جس پر ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، اس موقع پر ڈاکٹر زوہیب لیاقت شاہ کا کہنا تھا کہ آئے روز ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس پر حکومت کو پرانی ٹوکہ مشینوں کو ختم کر کے حفاظتی ٹوکہ مشینوں کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔