قیدیوں کو انسانی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ترجیح :چو دھری سلطان

 قیدیوں کو انسانی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ترجیح :چو دھری سلطان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جیلوں میں قیدیوں کو انسانی حقوق فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہ پور کے این او وی اوورسیز چو دھری سلطان محمود وڑائچ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا سکیورٹی، نظم و ضبط اور قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے جیل انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں اعلیٰ معیار کے پولیتھین بیگز اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی ہیں، جنہیں قومی مارکیٹ سے منسلک کرنے کیلئے جیل انڈسٹری کو مزید فعال بنانے کے احکامات دیے گئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیل کی مصنوعات کو مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں