میانوالی: 4 افراد میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیٹر تقسیم
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت خوش نصیب شہریوں میں آسان قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکو کارہ نے سابق ایم پی اے انعام اللہ خان کے نمائندہ حاجی ملک عنایت کے ہمرا ہ تحصیل میانوالی کے چار خوش نصیب افراد میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے کنفرمیشن لیٹر تقسیم کئے ۔ضلع میانوالی میں پہلے مرحلہ میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت کل18خوش نصیب کا میاب قرار پا ئے جن میں تحصیل میانوالی کے آٹھ، تحصیل پپلاں کے چھ اور تحصیل عیسیٰ خیل کے چار افراد شامل ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے کا میاب امیدواروں کے اکا ؤنٹ میں ساڑھے سات لاکھ روپے کی پہلی قسط منتقل کر دی گئی ہے ۔