کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں مجموعی طور پر 9 درخواستوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر نے زمینی حقائق اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درکار شرائط اور تقاضوں کے مطابق درخواستوں پر عملدرآمد کی منظوری دی ،جن میں پولٹری فارم، پٹرول پمپ شامل تھے ۔کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ترجیح ہے ۔انہوں نے محکمہ ماحولیات کو سائٹس وزٹ کرکے ایس اوپیز کے مطابق تعمیرات چیک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بغیر اجازت کام کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔کمشنر نے انسداد سموگ اقدامات پر بھی بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کے لئے جامع اور قابل عمل میکنزم ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کی انسپکشن کو تیز اور نائٹ آپریشن کیا جائے ۔سموگ کا موجب بننے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ مالکان پر مقدمات درج کرائیں،یونٹس کے بوائلر کو سیل کریں اورکارروائیوں کے نتائج واضح نظر آنے چاہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے بریفنگ دی۔