محکمہ فشریز کی ضلعی انتظامیہ سے ٹھیکیدار سے چوری ٹرانسفارمر کی رقم دلانے کی استدعا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ فشریز سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے ٹھیکے دار سے چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کی رقم وصول کر کے محکمہ کو دلانے کی استدعا کی ہے۔۔۔
محکمہ فشریز سرگودہا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ محکمہ نے بھاگٹانوالہ میں واقع فش سیڈ نرسنگ پاؤنڈ ٹینک تین سال کے لیے ایک شہری کو ٹھیکے پر دیا، معیاد پوری ہونے پر ٹھیکیدار نے تمام واجبات ادا کر دیئے ، لیکن چوری ہونے والے بجلی کے ٹرانسفارمر کے بارے آگاہ نہ کیا جس پر محکمہ نے ٹھیکے دار کے خلاف مقدمہ درج کرایا، ٹھیکیدار نے ٹرانسفارمر کی رقم دینے کا وعدہ کیا، لیکن تا حال ادائیگی نہ کی ہے ۔