ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس ، کارکردگی رپورٹ کا جائزہ
میانوالی،واں بھچراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت ضلعی ریسکیو دفتر میں منعقد ہوا۔
جس میں ریسکیو 1122میانوالی کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ماہ اکتوبرمیں کنٹرول روم کو 9894 کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 2506 ایمرجنسی کالز تھیں۔ماہ اکتوبر میں 2390 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔جن میں سے 1597 افراد کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ757 افراد کی جائے حادثہ پر طبی امداد دی گئی۔اور36افراد کی اموات واقع ہوئیں۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 نے 444روڈ ٹریفک حادثات، 1745 میڈیکل ایمرجنسی،17 اگ لگنے کے حادثات،65 کرائم ایمرجنسیز،03 ڈوبنے کا حادثہ اور 222متفرق حادثات کو ڈیل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو1122کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ضلع میانوالی کی عوام کی خدمت کرنے کے احکامات صادر فرمائے ۔