تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ٹاؤٹ مافیا کی اجارہ داری‘ انتظامیہ بے بس
بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ٹاؤٹ مافیا کی اجارہ داری کو ختم کرنے میں انتظامیہ بے بس ہو گئی ہے۔
کیونکہ صحافت کا لبادہ اوڑھے ٹاؤٹ مافیا اور یوٹیوبر انتظامیہ کو حکمران جماعت کا کارندہ ہونے کی بنا پر بلیک میل کرتے ہیں شرافت حسین رضوان علی محمد خان ناصر حسین اور اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے واضح احکامات کے باوجود تحصیل کمپلیکس بھیرہ اور دیگر سرکاری دفاتر میں لوٹ مافیا اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری دفاتر میں ٹاؤٹ مافیا اور صحافت کا لبادہ لیئے کالی بھیڑوں کے داخلہ پر پابندی کے اپنے احکامات پر عمل درامد کرائیں۔