مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ ،گندا پانی گلیوں میں جمع
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ ہوگیا،گندے پانی نے گزرنا بھی محال کررکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام بری طرح فلا پ ہوچکا ہے ۔ نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث نالے گندگی سے بھر چکے ہیں جسکی بناء پرگندہ پانی نالوں سے باہر نکل کر گلیوں اور مین بازار میں جمع ہوجا نا معمول بن چکا ہے ۔ راستہ پرسیوریج کا پانی کھڑا ہونے کی بناپر شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔شہریوں نے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔