تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھر مار‘عام آدمی کا گزرنا محال
بھیرہ(نامہ نگار )چوک دروازہ چک والا اور پھلروان روڈ پر قائم تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھر مار سے جہاں عام آدمی کا گزرنا محال ہے ۔
وہاں ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے چوک اور ہلال احمر ہسپتال کے آس پاس ریڑھیوں اور ان پر لگے ساؤنڈ سسٹم سے ہسپتال چیک اپ کیلئے آئے مریضوں کو بھی دشواری ہے محمد اشرف اصغر علی محمد یعقوب اور فتح محمد نے کہا ہے کہ ہلال احمر ہسپتال کے ساتھ اور آگے رکشہ ریڑھیوں اور موٹر سائیکلوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور ہسپتال کی حدود میں تجاوزات کرنے سے منع کرنے پر مافیا مرنے مارنے پر تل جاتا ہے‘ ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ قبضہ مافیا کو ہسپتال کی حدود کے استعمال سے با ز رکھے ۔