گندم کی کاشت کیلئے سمارٹ فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

 گندم کی کاشت کیلئے سمارٹ فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام سمندی والا ڈیرہ عابد خان میں گندم کی کاشت کے لیے۔

 سمارٹ فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فاروق اعظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی اور کثیر تعداد میں علاقہ کے کسانوں شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی نے کسانوں کو گندم و کینولہ کی کاشت و پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی دی۔ کینولہ کی کاشت جلد سے جلد مکمل کریں۔ دو کلوفی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ اس کی لیے ہائیبرڈ اور دوسری اقسام کاشت کریں۔ اسی طرح گندم کی کاشت کیلئے کسان اچھی طرح زمین کی تیاری کر کے وقت پر گندم کی کاشت، منظور شدہ اچھی پیداوار کی حامل اقسام کاشت کریں۔ جس میں فخر بھکر، اکبر، دلکشن، نشان بھکر، بھکر سٹار، غازی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے اپنے خطاب میں زمیندارو ں کو گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ کسان جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کر کے زیادہ پیداوار لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ زراعت توسیع کے افسران نے گورنمنٹ کی زرعی سکیموں سے متعلق آگاہی فراہم کر تے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 12.5 ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنیوالوں کو 1000لیزر لینڈ لیولر اور25ایکڑ سے زیادہ کاشت کرنے والوں میں 1000 ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی مفت دیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں