ٹیکس نادہندگان کی400جائیدادیں سیل کردی گئیں

ٹیکس نادہندگان کی400جائیدادیں سیل کردی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا نے نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں 400 سے زائد جائیدادیں کو سیل کر دیا ہے۔

 اور نا دہندگان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل لائی جا رہی ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن مشتاق آفریدی نے بتایا کہ ٹوکن ٹیکس شارٹ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی جنرل ہولڈ اپ کیا جا رہا ہے ان گاڑیوں کو پکڑ کر بند کر دیا گیا ، حکومت کی ہدایت پر پراپرٹی ٹیکس وی آئی پی ٹیکس اور دیگر ٹیکس بھی وصولی کیلئے بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے ، گزشتہ روز تک ڈویژن بھر میں ہے 400 سے زائد پراپرٹی ٹیکس نہ دہندگان کی پراپرٹی کو سیل کر دیا گیا ہے ، ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف اگلے مرحلہ میں ایف آئی آر درج کرائی جائیگی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں