ریونیو ڈپارٹمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن میں بار بار تعطل‘زمیندار پریشانی کاشکار

ریونیو ڈپارٹمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن  میں بار بار تعطل‘زمیندار پریشانی کاشکار

موچھ (نمائندہ دنیا)ریونیو ڈپارٹمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن کے بار بار تعطل کے باعث زمیندار رُل گئے ،دیہی مراکز مال، ریونیو ڈپارٹمنٹ میں PLRA کی طرف سے جیسے ہی ٹوکن اشو کر کے سائلین کا کام شروع ھوتا ھے۔۔۔

 نیٹ بند ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ،یاد رہے انٹرنیٹ بے قاعدگیوں کا یہ مسئلہ عرصہ دراز سے پریشان کن صورتحال اختیار کر چکا ہے ،کسان بورڈ پاکستان میانوالی کے ضلعی صدر میاں وقاص جیلانی، جنرل سیکرٹری ملک نثار عباس اعوان، ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری ملک رفیع اللّٰہ اترا، سینئر نائب صدر حاجی شرافت حسین حیدر آل نے ھنگامی اجلاس میں، حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکال کر کسانوں کو اذیت سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں