پرائس کنٹرول ،ستھرا پنجاب ،گندم بوائی مہم کا جائزہ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پرائس کنٹرول ،ستھرا پنجاب ، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اور جاری گندم بوائی مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے ایجنڈا اٹیمز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو سموگ کا سبب بننے والے یونٹس کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے ، پرائس میکنزم اور گندم آگاو مہم کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک ہفتہ کے دوران چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 11 ہزار 197 انسپکشنز کیں اور خلاف ورزی پر دکانداروں کو 31 لاکھ 37 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا، ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ،18 دکانیں سیل اور 130 کو گرفتار کیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ پولیو مہم کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک اور ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔