یکم جنوری سے ڈی سی ریٹ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں یکم جنوری سے ڈی سی ریٹ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔۔
نئے ٹیکس نظام میں 50 لاکھ روپے مالیت کے گھر سے ٹیکس وصول نہیں کیاجائیگا، گاڑیوں کی ٹرانسفر پر جب تک بائیو میٹرک سسٹم میں نہیں آ ئے گی اسوقت تک گاڑی ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی ،کننونمنٹ بورڑ انتظامیہ کو پروفیشنل ٹیکس وصول کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ڈائریکٹر ایکسا ئز اینڈ ٹیکشین سرگودھا محمد مشتاق فریدی نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ڈو یژ ن بھر سے 50 کروڑ 39 لاکھ 82 ہزار 605 روپے کی ریکوری کی ہے ،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈو یژ ن سے 25 کروڑ 30 لاکھ 45 ہزار 822 روپے وصول ہوئے ہیں،ضلع سرگودھا سے پہلے چار ماہ میں 30 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار 963 روپے ،ضلع خوشاب سے 9 کروڑ 45 لاکھ 82 ہزار 898 روپے ,ضلع میانوالی سے 5 کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار 489 روپے اور ضلع بھکر سے 4 کروڑ 54 لاکھ 25 ہزار 255 روپے کی ٹیکس ریکوری ہوئی ہے ، سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر محمد حسن یوسف نے سے مطالبہ کیا تاجروں کے ٹیکس مسائل کو فوری حل کیاجائے ۔