کمپنی باغ میں قائم فٹبال گرائونڈ عدم توجہ سے کھنڈر میں تبدیل

کمپنی باغ میں قائم فٹبال گرائونڈ عدم توجہ سے کھنڈر میں تبدیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ سپورٹس حکام کی عدم توجہ کے باعث کروڑوں روپے لاگت سے کمپنی باغ سرگودہا میں بننے والا فٹ بال گراؤنڈ کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے چند سال قبل ساڑھے چھ کروڑ کی لاگت سے فلڈ لائٹ فٹ بال گراؤنڈ بنایا تھا، لائٹس کے لیے محکمہ فیسکو نے بجلی دینے سے معذرت کر لی تھی، جس پر جنریٹر خرید کر دیئے گئے ، جنریٹروں کے لیے محکمہ سپورٹس ڈیزل دینے سے انکاری ہے ، اس بناء پر کھلاڑی اپنی جیب سے ڈیزل ڈلوا کر کھیلنے پر مجبور ہیں،کروڑوں کی لاگت سے بننے والے اس فلڈ لائٹ فٹ بال گراؤنڈ میں کئی سال گزرنے کے بعد بھی ایک ماہ میں صرف دو تین میچ ہی ہوتے ہیں، فٹ بال گراؤنڈ کے دفتر کے لیے لگایا جانے والا بجلی کا میٹر عدم ادائیگی پر منقطع ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے گراؤنڈ میں چھڑکاؤ نہ ہونے سے کھلاڑی گرد و غبار میں کھیلنے پر مجبور ہیں، اسی طرح گراؤنڈ کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے ڈیوٹی دینے والے پانچ ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ، جبکہ محکمہ سپورٹس سرگودھا کھیلوں میں چھوٹے بچوں کو نظر انداز کر رہا ہے ، ماضی میں 14 سال کی عمر کے بچوں کو آگے لایا جاتا تھا جس سے اچھی ٹیمیں بنتی تھیں، حکومت پنجاب کے ارباب اختیار کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں