سمیرا ملک کی عوامی مقبولیت کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا،سمیع الحق اعوان

سمیرا ملک کی عوامی مقبولیت کو چیلنج  نہیں کیا جا سکتا،سمیع الحق اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز نوجوان سیاسی شخصیت ملک سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی عوامی مقبولیت کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

وہ اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ضلع خوشاب کی ہر دلعزیز شخصیت اور قد آور سیاست دان ہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اپنے 20سالہ عرصہ اقتدار میں وادی سون اور مہاڑ سمیت ضلع خوشاب کے علاقہ کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جس وجہ سے ضلع بھر کے مکین ا نہیں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں