جعلی پیر گرفتار، موبائل فون سے خواتین کی تصاویر برآمد

 جعلی پیر گرفتار، موبائل فون سے خواتین کی تصاویر برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے 160 شمالی میں چھاپہ مار کر جعلی پیر عرفان ترکھان کو گرفتار کر لیا، پیر کی گرفتاری کے بعد سنسی خیز انکشافات سامنے آئے۔۔۔

 جن سے بہت سے گھرانے متاثر ہو سکتے ہیں، جعلی پیر نے کافی عرصہ سے مکروہ دھندہ شروع کر رکھا تھا اور ان کے مریدوں میں عورتوں کی کثیر تعداد پائی جاتی تھی، پیر خواتین کو بہلا پھسلا کر پیری مریدی کی آڑ میں ان کی نازیبا ویڈیو بنا لیتا تھا، ان ویڈیوز کی بنیاد پر بعد میں وہ ان خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، اہلیان علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق جعلی پیر کے موبائل فون سے درجنوں خواتین کی تصاویر ملی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں