خالد جاوید گورائیہ کے سکولوں کے دورے ‘تفصیلی معائنہ

خالد جاوید گورائیہ کے سکولوں کے دورے ‘تفصیلی معائنہ

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول سول اسٹیشن اور گورنمنٹ پرائمر ی سکول کیلہ رورل میانوالی کادورہ کیا۔۔۔

 سکولوں کے کلاس رومز سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سول اسٹیشن سکول کے بچوں سے کمپیوٹر، انگلش اور نصاب سے متعلق مختلف سوالات پو چھے ۔اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن ملک احمد یار، دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ ملک طارق عباس بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سول اسٹیشن سکول کے اساتذہ کرام کو تدریسی طریقہ کار میں بہتری لا نے اور طلباء کو نصاب ِ تعلیم میں شامل کر نے ، سکول انتظامیہ کو کلا س رومز میں طلباء کی تعداد کو کم کر کے دو سیکشن بنا نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن کو ہدایت کی کہ سکول کے کلاس رومز میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جا ئے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پرائمری سکول کیلہ کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انھوں نے سکول میں اساتذہ کے تدریسی عمل کو خصوصی طور پر سراہا اور انہیں شاباش دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں