تمام ریونیو ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں‘خالد عباس سیال

تمام ریونیو ملازمین محنت اور لگن  سے کام کریں‘خالد عباس سیال

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خالد عباس سیال نے کہا ہے کہ تمام ریونیو ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں،۔

 ریونیو ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں ،ریونیو اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی(آر)نے کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں