بلدیاتی افسروں کی ہٹ دھرمی،ارکان اسمبلی کی229ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کا خدشہ

بلدیاتی افسروں کی ہٹ دھرمی،ارکان اسمبلی کی229ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسروں کی ہٹ دھرمی کے باعث حکومتی ممبران قومی و صوبائی اسمبلیز کی ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کیے تھے ، ٹھیکیداروں نے کاموں کے ٹینڈر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے انتہائی کم ریٹ دیئے ، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مبینہ طور پر ورک آرڈر افسر وں نے جاری نہیں کیے ، جس کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کے 7 اور قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی مجموعی طورپر 229 سکیموں کے لئے تیس تیس لاکھ روپے کی جاری کردہ گرانٹ کے منصوبوں پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا، ٹھیکیدار جس کا ذمہ دار محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ٹھہرا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں