کامیاب سول جج کم مجسٹریٹ 33امیدواروں کا نوٹیفکیشن

کامیاب سول جج کم مجسٹریٹ 33امیدواروں کا نوٹیفکیشن

بھیرہ(نامہ نگار )رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے یکم تا 8 مارچ 2024 کو ہونے والے سول جج کم مجسٹریٹ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے 33 امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔

 کامیاب ہونے والوں میں تحصیل بھیرہ کے علاقہ میانی سے تعلق رکھنے والے رانا ناصر حبیب بھی شامل ہیں ان کی کامیابی پر تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر محمد اکرام اللہ خان ایڈووکیٹ سردار محمود منور خان ایڈووکیٹ سید ثاقب نقوی ایڈووکیٹ شکیل عباس جنجوعہ مظہر اویس ایڈووکیٹ اور چوہدری جاوید رفیع ایڈووکیٹ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ غریب عوام کو انصاف کی بر وقت فراہمی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں صرف کریں گے نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب ہونے والے 33 امیدواروں میں 16 خواتین شامل ہیں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے جلد بلایا جائے گا جس کے بعد خالی اسامیوں پر ان کی تقرری کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں