ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ کے ٹھیکیدار نے ’’ لُٹ‘‘ مچا دی

ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ کے ٹھیکیدار نے ’’ لُٹ‘‘ مچا دی

دریاخان(نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ ٹھیکیدار نے محفوظ لوٹ مار کا نسخہ ڈھونڈ لیا۔ ہسپتال میں آنے والے شہریوں کو لوٹنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ، ٹھیکیدار اور بعض صحافیوں نے ایکا کر لیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کے پارکنگ ٹھیکیدار پورے دھڑلے سے مقررہ شیڈول سے زائد وصولی شروع کررکھی ہے ۔ ٹھیکیدار کے کارندے بے خوف وخطر موٹر سائیکل کی 10 کی بجائے 30 اور کار کی 20 کی بجائے 50روپے فیس وصول کررہے ہیں۔پرنٹڈ پرچی پر درج فیس شیڈول کو چھپانے کیلئے دانستہ کالی مارکر سے تاریخ لکھ کر فیس کو چھپا دیا جاتا ہے ۔ جب اس حوالے سے ٹھیکیدار کے عملہ سے بات کی گئی تو انہوں نے بلا جھجھک بتایا کہ ہم اکیلے تو نہیں کھا رہے ۔ ایک لاکھ 20 ہزار بعض صحافیوں میں تقسیم کرتے ہیں، ہسپتال کے عملہ کو بھی حصہ دینا پڑتا ہے ،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کارندے نے مبینہ بھتہ خور صحافیوں کے نام اور ماہانہ حصہ کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں