سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا لاری اڈا کا دورہ،کرایہ نامہ چیک کیا

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی  کا لاری اڈا کا دورہ،کرایہ نامہ چیک کیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سلمان احمد لو ن احمد نے لاری اڈا کا دورہ کیا اور مختلف مسافر بسوں کے اسٹینڈ پر کرایہ نا مہ کو چیک کیا۔۔۔

 انہوں نے مسافر گاڑیوں میں سوار مسافروں سے بھی کرایوں سے متعلق دریافت کیا،سیکرٹری آر ٹی اے نے تما م اڈا منیجر ز اور مسافر گاڑیوں کے مالکا ن کو ہدایت کی کہ مسافر گاڑیوں کے حکومتی کرایہ نا مہ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جا ئے اور کسی بھی مسافر سے ٹرانسپورٹر مقررکردہ کرایہ نامہ سے زائد کرایہ ہرگز وصول نہ کر یں بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں