پاکستان اکانومک سروے پر کام کا آغاز ،ڈیٹا فراہم کرنیکی ہدایت

 پاکستان اکانومک سروے پر کام کا آغاز ،ڈیٹا فراہم کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رورل ایریاز میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پراجیکٹس کے اجراء کے بعد بہتری کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان اکانومک سروے پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر رور ل ہیلتھ پروگرام کے تحت سیکرٹری صحت پنجاب نے سرگودھا ،خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ضلعی افسران کو رواں سال کامکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فارموں کا اجراء کیا ہے ،جن میں نئے بنیاد ی مراکز صحت،طبی ڈسپنسریوں اور آر ایچ سیز کے علاوہ اپ گریڈ کئے گئے ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں اور ان کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے حوالے سے ماہانہ بنیادوں پر جمع کی گئی ۔ تفصیلات اور مشکلات بارے مکمل رپورٹ سمری کی صورت میں ارسال کرنے کا کہا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں