کتا نہ دینے پر جھگڑا،فائرنگ سے 40سالہ شہری قتل

 کتا نہ دینے پر جھگڑا،فائرنگ سے 40سالہ شہری قتل

بھیرہ(نامہ نگار )کتا نہ دینے پر جھگڑے کے دوران مخالف فریق نے فائرنگ کر دی جس سے 40سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا جواں سال بیٹا محفوط رہا،ملزم فرار ہو گیا۔۔۔

 نواحی موضع اچراں میں تصور نے حسنین علی سے کتا مانگا تو اس نے دینے سے انکار کر دیا جس سے وہ مشتعل ہو گیا اور ان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر مبینہ طور پر تصور اور اس کے بھائی حسرت نے علی حسنین اور اسکے 40سالہ باپ صفدر پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے کھیتوں کو پانی لگا رہے تھے فائرنگ کی زد میں آ کر صفدر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ علی حسنین معجزانہ طور پر محفوظ رہا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں