پھلروان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،ماہر ڈاکٹروں کی شرکت
پھلروان (نمائندہ دنیا ) پھلروان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں، ماہر امراض دل، ماہر امراض جلد، ماہر امراض معدہ و جگر، ماہر امراض گردہ و مثانہ، سرجن ڈاکٹر۔۔۔
ماہر امراض نسواں زچہ و بچہ الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ فزیوٹھراپسٹ نے آنیوالے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا،عامر میڈیکل کمپلیکس و گائنی سنٹر پھلروان اورالغفور ہسپتال بھیرہ کے تعاون سے منعقدہایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ‘ ڈاکٹر محمد خرم شہزاد ،کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر عاصم رفیق ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر حسن گلزاررانا ،کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر احسن خان تارڑ ،فزیو پھراپسٹ ڈاکٹر قندیل جاویدنے آنیوالے مریضوں کا چیک اپ کیا ۔