تحصیل سطح پر سرکاری محکموں کے دفاتر ایک جگہ نہ ہونے پرعوام خوار
قائد آباد(نمائندہ دنیا )تحصیل سطح پر سرکاری محکموں کے دفاتر ایک جگہ پر نہ ہونے کے باعث عوام در بدر رل گئی ہے۔
، اور عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے بھی بعض ادروں کے دفاتر تک نہ ہیں جوکہ تحصیل میں ہونا لازمی ہیں ، اور کچھ اداروں کے دفاتر بھی پرائیویٹ عمارتوں میں میں قائم ہیں ، علاقہ عوام سخت دشواری ومشکلات سے دو چار ہے ، ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب سے دیرینہ مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور تحصیل کمپلیکس بنانے کی باضابطہ منظوری کیساتھ ساتھ عمارت کے تعمیراتی کام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔