ضلع خوشاب کے منصوبے سرخ فیتے کی لپیٹ میں آ نیکا خدشہ

ضلع خوشاب کے منصوبے سرخ فیتے کی لپیٹ میں آ نیکا خدشہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )حکومت اور حکومتی اداروں کی عدم توجہ کے سبب ضلع خوشاب کے اہم ترین زیر التوا منصوبے سرخ فیتے کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

 نئی قومی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل کے بعد خوشاب احمد آباد موٹر وے لنک روڈ سمیت ضلع خوشاب کے کسی بھی زیر التوا ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ ان پر قومی خزانے سے خرچ ہونیوا لا قومی سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، عوامی حلقوں کے مطابق خوشاب کو قومی شاہراہ موٹر وے سے براہ راست ملانیوالی احمد آباد موٹر وے لنک روڈ سمیت2015میں شروع کیا جانیوالاسفاری ذو پارک جوہر بادکا منصومہ ، اور وادی سون کو بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کیلئے شروع کئے جانیوالے سون ویلی ٹور ازم پراجیکٹ سمیت کئی اہم ادھورے منصوبے ارباب اختیار کی توجہ کے منظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں