ڈکیتی کر کے فرار ڈاکو مقابلے میں زخمی ،گرفتارکر لیا گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا ) تھانہ بھلوال سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تھانہ بھلوال سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 3مسلح افراد شہری سے واردات کر کے موٹر سائیکل پر پرانا بھلوال کی طرف فرار ہو گئے ہیں، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو وہ پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے پولیس کے مسلسل تعاقب پر ملزمان پل نہر حبیب سے جانب نہر کی پٹری کی جانب سرکنڈوں میں چھپ گئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دوران سرچ آپریشن ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، ،شناخت محسن نواز سکنہ بھکر سے ہوئی، ملزم محسن نواز پولیس کو راہزنی چوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت 11سے زائد وارداتوں میں ملوث پایا گیا ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔