پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کی سخت باز پرس کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ بہتر انداز میں پرفارم کریں اور عوام الناس کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ سست کارکردگی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں جائیں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور غیر معاون عناصر کے خلاف بھاری جرمانے اورایف آئی آرز درج کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں