معذوروں کے عالمی دن کے حوا لے سے تقریب ،کیک کاٹا گیا

 معذوروں کے عالمی دن کے حوا لے سے تقریب ،کیک کاٹا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معذوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈی سی ویلفیئر کی جانب سے نجی میرج ہال میں تقریب کا انعقاد اور کیک کاٹا گیا۔

، جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد عمران، وویمن چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر حمیرا ، ریاست علی فیروزی ڈاکٹر فرجاد علی تھے ، جبکہ ڈی سی ویلفیئر کے صدر محمد عثمان لاشاری، نائب صدر ارم خان، وقار سمیت معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معذور افراد کی طرف سے میوزک، ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے گئے ، اور سوال و جوابات کی نشست میں انعامات اور ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں