5کروڑ 76لاکھ کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا پولیس نے ماہ نومبر میں 5 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت پولیس لائنز میں ماہ نومبر میں برآمد ہونے والے مال مسروقہ کی حوالگی مالکان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اﷲ نے ماہ نومبر میں برآمدہ 05 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 680 روپے کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا۔تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر وقت کوشاں ہے ، گزشتہ ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودھا پولیس نے 21 گینگزسمیت 300سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 680 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے ۔برآمدہ مال مسروقہ میں 89 موٹر سائیکلیں مالیت 73لاکھ 92 ہزار900 روپے ،06 رکشہ مالیت 10لاکھ 35ہزار روپے ، 01 کار مالیت 75 لاکھ، 01 ڈمپر مالیت 50 لاکھ، 02 ٹریکٹر 94لاکھ روپے ،نقدی 39 لاکھ 92 ہزار 05 سو روپے ،67 گائیں و بھینسیں مالیت 01 کروڑ 40 لاکھ 95 ہزار ،36 بھیڑو بکریاں کل مالیت 19 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ، 01 گھوڑا مالیت 02 لاکھ 50 ہزار روپے ، 03 تولے طلائی زیورات کل مالیت 06 لاکھ، 14 موبائل فون مالیت 04 لاکھ 37 ہزار 200 روپے اور دیگر متفرق سامان مالیت 59 لاکھ 75 ہزار 580 روپے شامل ہیں۔ ۔