کسان دوست منصوبے 7 ویں ڈیجیٹل زرعی شماری کا آغاز

کسان دوست منصوبے 7 ویں ڈیجیٹل زرعی شماری کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان کی زراعت کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے ملک بھر میں 7 ویں ڈیجیٹل زرعی شماری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، سرگودھا میں اس کسان دوست منصوبے ڈیجیٹل زرعی شماری کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود نے کیا۔

 انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کی طرف سے کسانوں زمینداروں کی اربوں روپے قیمتی زرعی رقبوں پر اگانے والی فصلوں کو جدید ٹیکنالوجی کے توسط سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو گا، محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین دل لگی سے اس تربیت کو حاصل کر کے کسانوں اور زمینداروں کی قیمتی فصلوں کو حقیقی معنوں میں سونا اگلنے والی زمینوں میں بدلنے کا خواب پورا کریں۔جس سے نہ صرف کسان و زمیندار بلکہ ملک و قوم کو بھی بھر پور استفادہ ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈویژنل کووارڈنییٹر چوہدری رفیق ڈسٹرک آفیسر محمد اشفاق ای ٹی َایکسپرٹ احسان بشیر نے کہا کہ 7 ویں ڈیجیٹل زرعی شماری فیز ون کا آغاز ملک بھر میں 5 سے 7 دسمبر سے شروع کر دیا گیا ہے ۔جو پاکستان میں 14 سال بعد کی جا رہی ہے ۔اور آئندہ اس کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہر پانچ سال بعد کی جائے گی۔اس ڈیجیٹل زرعی شماری کا فیز ٹو 23 سے 25 دسمبر کو شروع کیا جائے گا۔بعد ازاں تربیت کے شرکا کو ای ٹی َایکسپرٹ احسان بشیر سمیت ڈویزنل کووارڈنییٹر چوہدری رفیق، ڈسٹرک آفیسر محمد اشفاق نے حکومتی پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے تربیت کا عمل مکمل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں