محنت کش کیساتھ د ن دہاڑے ڈکیتی کی واردات
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)محنت کش کیساتھ د ن دہاڑے ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ڈکیت نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔نواحی موضع کھنمب کہنہ کارہائشی ظفر اقبال کام کے سلسلہ میں بسواری موٹرسائیکل کوٹ مومن جارہا تھا کہ راستہ میں گھلا پور کے قریب روڈ پر 2کس نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ نقدی ،قیمتی کاغذات او ر موٹرسائیکل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔
کل مالیت مبلغ1لاکھ73ہزار7سوروپے کا مال چھین کر فرار ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے کار روائی کا آغاز کردیا۔