بس کنڈکٹر پر تشدد ،2پولیس اہلکار معطل، انکوائری کا حکم

بس کنڈکٹر پر تشدد ،2پولیس  اہلکار معطل، انکوائری کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ جھاوریاں کے علاقے میں پولیس ملازمین کا بس کنڈکٹر کے ساتھ ناروا رویہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث دونوں پولیس ملازمین کو معطل کر دیا۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس ملازمان نے مسافر بس کو روک کر کنڈکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اس ضمن میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کو معاملہ کی انکوائری کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے بداخلاقی اور ناروا رویہ کسی صورت برداشت نہیں ۔قانون سے بالا تر کوئی نہیں، محکمہ پولیس کی بدنامی بننے والے ملازمین کا سخت محکمانہ احتساب ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں