ستھراپنجاب پروگرام:عوام ٹیکس بروقت ادا کریں ،بابرشہزاد

ستھراپنجاب پروگرام:عوام ٹیکس بروقت ادا کریں ،بابرشہزاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے ڈیپارٹمنٹ کے تحت ‘‘اب گاؤں چمکیں گے’’ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر اے ڈی ایل جی مہر غلام عباس سمیت تمام تحصیلوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ریکوری کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ افسران کو ذمہ داریاں سونپی ، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ\"اب گاؤں چمکیں گے \" پروگرام کے تحت سرگودہا کی تمام یونین کونسلوں میں عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، انہوں نے دیہی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور دلچسپی کے بغیر اس پروگرام کے سو فیصد اہداف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا سرگودہا کے دیہات بھی اب شہروں کی طرح صاف ستھرے نظر آرہے ہیں سرگودہا کے تمام دیہاتوں میں بلا تفریق صفائی ستھرائی ، گلیوں سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور سیور لائنوں کی مستقل بنیادوں پر ڈی سلٹنگ کا نظام بنا دیا گیا ہے عوام اپنے ذمہ کا ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ اس پروگرام کو مزید وسعت دی جاسکے ۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ افسران اور فیلڈ سٹاف کو اسی محنت و لگن سے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی حکومتی گائیڈ لائن پر من و عن عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ ریکوری کے عمل میں کوئی رکاوٹ یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں