دیہی مر اکز صحت کی تعمیر ومر مت کے کا موں کا جائزہ اجلاس
کمرمشانی ‘میانوالی(نامہ نگاران )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت بنیادی اور دیہی مر اکز صحت کی تعمیر ومر مت کے کا موں کا جائزہ اجلاس ۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، ایکسئن بلڈنگز اعظم غفور، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضاء خان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مراکز اور دیہی مراکز صحت کی تعمیر و مر مت کے کا موں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایکسئن بلڈنگز نے ڈپٹی کمشنر کو 16 بنیادی مراکز صحت اور 8دیہی مراکز صحت پر کا م کی رفتار سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر اکتوبر 2024میں کا م شروع ہو اتھا اوربی ایچ یوز پر35فیصد جبکہ آرایچ سیز پر 38 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ایکسئن بلڈنگز کو ہدایت کی کہ تمام بنیادی مراکز صحت کے تعمیراتی کا موں پر کا م کی رفتار میں تیزی لائی جا ئے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے اور اس امر کویقینی بنا یا جا ئے کہ تعمیراتی کا موں ں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔