ملک میں چینی کی اس وقت کوئی قلت نہیں ہے ،مہر کامران حیدر

بھیرہ(نامہ نگار )مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔
یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈی او انڈسٹریز مہر کامران حیدر نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی اس وقت کوئی قلت نہیں اور عوام کو 135 روپیہ فی کلو کے حساب سے فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر آئل کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے ہاں بھی نرخوں میں تیزی آئی ہے جس کو حکومتی ہدایات پر کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔