ضلع خوشاب میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دیسی گھی کی سپلائی ناکام بنا دی گئی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب کی صحت دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خوشاب میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دیسی گھی کی سپلائی ناکام بنا دی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر لالہ رخ نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ضلع خوشاب کے مختلف فوڈ پوائنٹس کی پڑتال کی اور وہا ں پر موجود دیسی گھی کے نمونہ جات حاصل کر برائے تجزیہ لیبارٹری کو بھجوائے لیبارٹری ر پورٹ میں دیسی گھی کے نمونہ جات کو ملاوٹ شدہ اور مضر صحت قرار دیئے جانے پر دکانداروں کیخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا گیا۔