یونیورسٹی آف سرگودھا کے تیسویں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا کے  تیسویں سالانہ سپورٹس گالا کی  رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے تیسویں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے لاء، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرت تھے اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔جب کہ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میاں اکرام اﷲ، چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل رانا منور غوث، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان، چیئرمین پرل ریذیڈینشیا میاں فہیم اسد اور سی ای او طیبہ آئل شاپ رانا شاہد محمود نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں