ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاگرلز پائلٹ سکینڈری سکول میں آگاہی سیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکینڈری سکول میں صفائی سے متعلق ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
اس تربیتی پروگرام میں ٹی ایم ٹی کے ڈائریکٹر میجر (ریٹائرڈ) محمد وقاص نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت، کوڑا دان کے درست استعمال، اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو یہ بھی سکھایا کہ گھروں، محلوں اور اسکولوں میں صفائی کس طرح برقرار رکھی جا سکتی ہے اور گندگی پھیلانے والوں کو کس طرح شعور دیا جا سکتا ہے ۔تقریب میں اسکول کی پرنسپل مسز روبینہ، وائس پرنسپل شبنم النسائاور ایس ایس ٹی انمبرین بھی موجود تھیں۔ تمام اسٹاف نے طلبہ کی تربیت میں بھرپور حصہ لیا اور صفائی کے عمل کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔اساتذہ اور والدین نے کہا کہ اس تربیت میں طلبہ نے بڑی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور صفائی کے عزم کا اظہار کیا۔ سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا یہ اقدام شہری شعور کی بیداری کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔