کندیاں:عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ، معززین علاقہ کی شرکت
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں کے مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کا کندیاں چشمہ پریس کلب میں اجلاس منعقد کیاگیا۔۔۔،
جس میں شہربھر سے معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور کندیاں عوامی ایکشن کمیٹی کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں مرکزی باڈی کی تشکیل کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علاقہ میں امن کمیٹی کے قیام اور شہر کے مسائل کو اجاگر کیا چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی سیدصفدرشاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے آپس میں اتحادویگانت پیدا کرنی ہے ایک دوسرے پربھروسہ یقین کو مضبوط کرناہے جب کوئی خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام شروع کرتا ہے تو کئی لوگ اس کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں لیکن ہم نے اپنے مشن پرتوجہ دینی ہے اور شہرکی فلاح و بہبود پرتوجہ مرکوز رکھنی ہے جو لوگ آپ کی اصلاح کے لیے تنقید کرے اس پر توجہ دیں جو آپ کو بھٹکانے کے لیے تنقید کرے اور ان کامقصد آپ کو راستہ سے ہٹانا ہو اس پرتوجہ دینے کی بلکل ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے ساتھ چلنے والے جب آپ پر اعتماد کرتے ہیں تو منفی سوچ کے حامل عوامل سے گھبرانے یاانہیں جواب دینے کی آپکو ضرورت نہیں ہم نے شہر کی بہتری کے لیے بہت کچھ برداشت کرنا ہے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑے گا اور مسائل بھی درپیش آئیں گے لیکن ہمارے قدم ڈگمانے نہیں چاہیے مجھے خوشی ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی صحیح سمت کی جانب گامزن ہے اور اس میں شامل ہونے والی شہرکی قدآورشخصیات کی شرکت ہمیں کامیابی کی طرف لیکرجائیں گی ۔