گرینڈ ہیلتھ الائنس سر گو دھا کا احتجاجی ریلی میں شرکت کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر سکندر وڑائچ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا ،ڈاکٹر اسامہ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا۔۔۔
میاں محمد یونس چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ضلع سرگودھا کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس ضلع سرگودھا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور میں موجود اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اپنی آواز بلند کرے گا۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب یکجا ہوں، اپنی قوت کو ایک کرکے ظلم کے خلاف جنگ کا آغاز کریں۔سرگودھا کے تمام ہیلتھ ملازمین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صبح 9 بجے سی ای او آفس پر پرامن ریلی میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ یہ پیغام پورے صوبے تک پہنچے کہ ہم سب ایک ہیں، ہم سب کے حقوق کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے ۔یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع سرگودھا کے تمام ہسپتال بند ہوں گے ، اور ہر ملازم کو اس ریلی میں لازمی شرکت کرنا ہوگی تاکہ یہ احتجاج کامیاب ہو اور ظلم کے خلاف ہماری آواز پورے پنجاب تک گونجے۔