شوگر ملوں میں نئی مشینری یا توسیع کے حوالے سے ویجی لینس ٹیمیں تشکیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی طرف سے شوگر ملوں میں نئی مشینری یا توسیع کے حوالے سے ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔۔۔
یہ اقدام کریشنگ سیزن کے اختتام کے بعد شوگرملوں کی مشینری یا استعداد کارمیں غیرقانونی توسیع روکنے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ،اس حوالے سے کین کمشنر پنجاب نے چینی کا سٹاک سیل کرنے کے علاوہ پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔